Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگاعدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا

شہریوں کے ساتھ ناانصافی یا قانون شکنی برداشت نہیں کی جائیگی، شاہد رند


کوئٹہ(خ ن ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کوئٹہ کے ایک شہری کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دھوکہ دہی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جناح ٹاو¿ن کوئٹہ کے رہائشی رفاقت علی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دی گئی درخواست میں بعض افراد پر لین دین کے معاملات میں دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا تھا اور داد رسی کی اپیل کی تھی شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ان کے اسٹاف آفیسر سید امین نے متاثرہ شہری سے رابطہ کرکے مکمل تعاون، شفاف شنوائی اور قانونی معاونت کی یقین دہانی کرائی انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوئے اور مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں فوری انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی یا قانون شکنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا دریں اثناءدرخواست گزار رفاقت علی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی درخواست پر فوری توجہ، مو¿ثر کارروائی اور داد رسی حکومت کی عوام دوست پالیسی کا مظہر ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، ان کے عملے اور متعلقہ اداروں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انصاف کے تقاضے مکمل طور پر پورے کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *