Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت

کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلف

صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ملاوٹی اور غیر صحت بخش دودھ و دہی کی فراہمی کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہی۔ بی ایف اے کی مختلف انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دودھ کی دکانوں، دودھ بردار گاڑیوں و موٹر سائیکلوں اور گھروں میں قائم دودھ کے یونٹس کی خصوصی چیکنگ کی۔ ترجمان بی ایف اےکے مطابق کارروائیوں کے دوران رئیسانی روڈ، طوغی روڈ، علمدار روڈ، جان محمد روڈ، سی پیک روڈ اور نواں کلی بائی پاس میں مجموعی طور پر 19 دودھ کی دکانوں، 52 دودھ بردار گاڑیوں/موٹر سائیکلوں اور گھروں میں قائم 3 یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 16 یونٹس پر جرمانے عائد جبکہ سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب 2 مقامات کو سیل کر دیا گیا۔کارروائیوں کے دوران بی ایف اے کی موبائل لیبارٹریز کے ذریعے موقع پر دودھ کے معیار کی فوری جانچ کی گئی۔ مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 16,150 لیٹر دودھ کا معیار چیک کیا گیا، جس میں سے ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری قرار پانے والا 570 لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔ اسی طرح 360 کلو دہی بھی چیک کیا گیا، جس میں ملاوٹ اور ناقص معیار کے باعث 200 کلو دہی تلف کیا گیا۔موبائل لیبارٹری ٹیسٹنگ کے دوران تلف کیے گئے دودھ و دہی میں پانی اور اسکمڈ ملک کی ملاوٹ کے کیسز سامنے آئے۔ مختلف نمونوں میں دودھ کے اندر 10 فیصد، 14 فیصد، 20 فیصد اور 37 فیصد تک پانی کی ملاوٹ پائی گئی جبکہ بعض کیسز میں اسکمڈ ملک کی ملاوٹ بھی ثابت ہوئی۔بی ایف اے کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد مراکز پر بغیر لائسنس کاروبار، ناقص صفائی، آلودہ دودھ کے کین، غیر مناسب اسٹوریج اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی سمیت دیگر فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دودھ اور دہی میں ملاوٹ کے خلاف جاری خصوصی مہم کا مقصد شہریوں کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ مہم کے دوران موقع پر جدید موبائل لیبارٹریز کے ذریعے دودھ کے معیار کی تفصیلی جانچ کا سلسلہ بھی جاری رکھا جا رہا ہے۔ترجمان بی ایف اے نے واضح کیا کہ ملاوٹی و غیر صحت بخش دودھ اور دہی کی فراہمی کے خلاف خصوصی مہم مسلسل جاری رہے گی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر و مراکز مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *