Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےصغریٰ صدف صاحبہ! یورپ ہی میں رہیے، پاکستان واپس نہ آئیےلورالائی میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر شاندار تقریب، طلبہ نے ثقافت اور روایات کے رنگ بکھیر دیئےتعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ، ماڈل ہائی سکول لورالائی میں پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازجناح پیپلز ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستاناس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصفچمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاکحوثیوں کے حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی عسکری اجلاس طلبدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےصغریٰ صدف صاحبہ! یورپ ہی میں رہیے، پاکستان واپس نہ آئیےلورالائی میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر شاندار تقریب، طلبہ نے ثقافت اور روایات کے رنگ بکھیر دیئےتعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ، ماڈل ہائی سکول لورالائی میں پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازجناح پیپلز ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستاناس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصفچمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاکحوثیوں کے حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی عسکری اجلاس طلبدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونی

عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ جمہوری اقدار کے منافی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق


کوئٹہ ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور مولانا محمد عارف شمشیر نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں جماعت کے ساتھ ہونے والی دھاندلی اور زیادتیوں کے حوالے سے جن حقائق کا اعتراف مختلف حکومتی و سیاسی حلقوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے وہ جمعیت علماء اسلام کے مؤقف پر مہرِ تصدیق ثبت کرتے ہیں۔ عوامی مینڈیٹ پر بزورِ طاقت ڈاکہ ڈالنا اور سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے جمعیت علماء اسلام کا راستہ روکنے کی کوششیں جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بارہا ایسے طرزِ عمل کو فروغ دیا گیا جس کے ذریعے عوام کی حقیقی نمائندگی کو کمزور کرنے اور دینی و عوامی قیادت کو اقتدار و فیصلہ سازی کے عمل سے دور رکھنے کی کوشش کی جاتی رہی جمعیت علماء اسلام کا جرم صرف یہ ہے کہ اس نے ہمیشہ آئین قانون اور جمہوری روایات کے دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن اور اصولی سیاسی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی رائے اور مینڈیٹ میں مداخلت ملکی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابی نتائج اور ان کے حوالے سے سامنے آنے والی صورتحال نے بھی جمعیت علماء اسلام کے دیرینہ مؤقف کو مزید تقویت فراہم کی ہے جے یو آئی نے ہمیشہ آئین کی بالادستی پارلیمان کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی جمہوری روایات اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ علماء اور دینی قیادت کو اقتدار اور قومی فیصلہ سازی سے دور رکھنے کی پالیسی نہ صرف غیر جمہوری ہے بلکہ قومی مفادات اور عوامی امنگوں کے بھی منافی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *