Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےصغریٰ صدف صاحبہ! یورپ ہی میں رہیے، پاکستان واپس نہ آئیےلورالائی میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر شاندار تقریب، طلبہ نے ثقافت اور روایات کے رنگ بکھیر دیئےتعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ، ماڈل ہائی سکول لورالائی میں پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازجناح پیپلز ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستاناس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصفچمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاکحوثیوں کے حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی عسکری اجلاس طلبدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےصغریٰ صدف صاحبہ! یورپ ہی میں رہیے، پاکستان واپس نہ آئیےلورالائی میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر شاندار تقریب، طلبہ نے ثقافت اور روایات کے رنگ بکھیر دیئےتعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ، ماڈل ہائی سکول لورالائی میں پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازجناح پیپلز ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستاناس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصفچمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاکحوثیوں کے حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی عسکری اجلاس طلبدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونی

اس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصف

اسلام آباد، 25 ستمبر: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کا رخ کرنے کی کوشش اس بار فیصلہ کن مرحلے کا باعث بن سکتی ہے اور اس کے بعد پی ٹی آئی دوبارہ اس طرح وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی والے اسلام آباد کو سومنات کے مندر سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالحکومت ہے اور اگر پی ٹی آئی نے مارچ کیا تو یہ ان کی آخری کوشش ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے لوگ اس طرح اسلام آباد کا رخ نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد آئیں ہی نہ، اور یہ بھی ایک فیصلہ کن بات ہوگی۔

خواجہ آصف کے مطابق وفاقی حکومت اور پاکستان مزید اس نوعیت کی صورتحال کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ ان کا یہ بیان پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *