Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیاکبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکتبارہ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے دوستوں کا شاندار ملاپ، شاہ جمال میں یادوں، محبت اور قہقہوں کی محفل سج گئیکوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقادلورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیاکبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکتبارہ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے دوستوں کا شاندار ملاپ، شاہ جمال میں یادوں، محبت اور قہقہوں کی محفل سج گئیکوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد

جناح پیپلز ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ، 25 ستمبر: بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین جناح پیپلز ٹرین عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہوگئی، ٹرین کے روٹ پر 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جناح پیپلز ٹرین کیلئے ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ 120 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، جس پر مجموعی طور پر 3 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ کچلاک سے سریاب تک ٹرین کے روٹ میں 7 اسٹیشن شامل ہیں۔

جناح پیپلز ٹرین کے روٹ میں کچلاک، بلیلی، شیخ ماندا، جی او آر، کوئٹہ، لور کاریز اور سریاب اسٹیشن شامل ہیں، جہاں سے شہریوں کو آمدورفت کی سہولت میسر ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منصوبے کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین کو جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرین سروس کوئٹہ اور گردونواح کے شہریوں کیلئے محفوظ، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جناح پیپلز ٹرین سے طلبہ، ملازمین، کاروباری افراد اور عام شہریوں کو روزمرہ سفر میں سہولت ملے گی، جبکہ جدید سفری سہولیات سے شہریوں کے وقت اور سفری اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جناح پیپلز ٹرین عوام کو جدید اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے، جس سے کوئٹہ اور گردونواح کے عوام کیلئے سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *