Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےصغریٰ صدف صاحبہ! یورپ ہی میں رہیے، پاکستان واپس نہ آئیےلورالائی میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر شاندار تقریب، طلبہ نے ثقافت اور روایات کے رنگ بکھیر دیئےتعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ، ماڈل ہائی سکول لورالائی میں پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازجناح پیپلز ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستاناس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصفچمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاکحوثیوں کے حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی عسکری اجلاس طلبدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےصغریٰ صدف صاحبہ! یورپ ہی میں رہیے، پاکستان واپس نہ آئیےلورالائی میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر شاندار تقریب، طلبہ نے ثقافت اور روایات کے رنگ بکھیر دیئےتعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ، ماڈل ہائی سکول لورالائی میں پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازجناح پیپلز ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستاناس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصفچمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاکحوثیوں کے حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی عسکری اجلاس طلبدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونی

لورالائی میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر شاندار تقریب، طلبہ نے ثقافت اور روایات کے رنگ بکھیر دیئے


لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سیشن کورٹ میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ایک شاندار، پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پشتون قوم کی قدیم ثقافت، روایات، اقدار، رسم و رواج اور تاریخی ورثے سے طلبہ کو روشناس کرانا اور نئی نسل میں اپنی ثقافت کے تحفظ و فروغ کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران اسکول کو پشتون ثقافت کے روایتی رنگوں سے سجایا گیا تھا جبکہ طلبہ نے مختلف روایتی ملبوسات زیب تن کرکے پشتون ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ طلبہ کی جانب سے روایتی کھانوں کے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے، جہاں پشتون معاشرے میں رائج مختلف روایتی پکوانوں کو پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ ثقافتی اسٹالز، روایتی کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جن میں طلبہ نے انتہائی جوش و خروش سے حصہ لیا۔طلبہ کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف ثقافتی سرگرمیوں نے تقریب کو مزید دلچسپ اور یادگار بنا دیا۔ روایتی لباس، ثقافتی اشیاء، کھانوں اور کھیلوں کے ذریعے پشتون معاشرے کی سادگی، مہمان نوازی، روایات، باہمی احترام اور ثقافتی اقدار کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کو یہ موقع بھی ملا کہ وہ اپنی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو خود سمجھنے کے ساتھ ساتھ دوسروں تک بھی منتقل کریں۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی جناب بختیار احمد خان کاکڑ، پروگرام ڈائریکٹر ای ایس پی/یونیسف جناب عبید خان ترین اور عبدالعزیز، جے ای ٹی، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کینٹ لورالائی نے بطور معزز مہمان شرکت کی۔ مہمانوں کی آمد پر اسکول انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر مہمانوں نے مختلف ثقافتی اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ کی جانب سے پیش کی جانے والی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کی صلاحیتوں، محنت اور ثقافتی پروگرام کے بہترین انعقاد پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کو سراہا۔ مہمانوں کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی تقریبات طلبہ کو اپنی تہذیب و ثقافت سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور نوجوان نسل میں اپنی تاریخ، روایات اور اقدار کے بارے میں شعور پیدا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جدید دور میں نئی نسل کا اپنی ثقافتی شناخت سے جڑے رہنا انتہائی اہم ہے۔ تعلیمی ادارے صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کی شخصیت سازی، اخلاقی تربیت اور ثقافتی شعور اجاگر کرنے میں بھی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ پشتون کلچر ڈے جیسے پروگرام طلبہ کو اپنی ثقافت کے مثبت پہلوؤں کو سمجھنے اور انہیں آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
تقریب کے دوران بہترین کارکردگی، ثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت اور مختلف اسٹالز و پروگرامز میں نمایاں کردار ادا کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ میڈم گل جمعہ کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بختیار احمد خان کاکڑ اور پروگرام ڈائریکٹر عبید خان ترین نے طلبہ میں نقد انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔مہمانوں نے اس موقع پر طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت، زبان، روایات اور مثبت معاشرتی اقدار سے بھی مضبوط تعلق برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی شناخت اس کی زبان، ثقافت، تاریخ اور روایات سے وابستہ ہوتی ہے، اس لیے ثقافتی ورثے کا تحفظ ہر فرد خصوصاً نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے۔اساتذہ نے بھی تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے طلبہ میں خود اعتمادی، تخلیقی صلاحیتوں اور اجتماعی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ طلبہ نے بھی پشتون کلچر ڈے کی تقریب میں شرکت کو اپنے لیے ایک یادگار تجربہ قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ تقریب خوشگوار اور ثقافتی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشتون ثقافت کی مثبت روایات، اقدار اور تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *