Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
علامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں، بیرسٹر بابا غلام رسول عمرانیعلامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں ،سینیٹر ثناء جمالینااہل حکمران کی وجہ سے آج ملک جک رہاہے، قاری شاہ محمدگنداواہ میں ہندو برادری کا دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے جاریسردار منظور کاکڑ کی مرحومہ آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے اہل خانہ سے تعزیتشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں،مریم راجہسیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشانحب: پی ایچ ای کے مین اسٹوریج تالاب سے مردہ بلی برآمد، شہریوں میں تشویشسیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے، مولانا عبدالرحمن رفیقسعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطعلامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں، بیرسٹر بابا غلام رسول عمرانیعلامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں ،سینیٹر ثناء جمالینااہل حکمران کی وجہ سے آج ملک جک رہاہے، قاری شاہ محمدگنداواہ میں ہندو برادری کا دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے جاریسردار منظور کاکڑ کی مرحومہ آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے اہل خانہ سے تعزیتشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں،مریم راجہسیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشانحب: پی ایچ ای کے مین اسٹوریج تالاب سے مردہ بلی برآمد، شہریوں میں تشویشسیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے، مولانا عبدالرحمن رفیقسعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

حوثیوں کے حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی عسکری اجلاس طلب

اسلام آباد/ریاض، 25 ستمبر: یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے تینوں ممالک کے عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کی حمایت اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ممکنہ تعاون کے مختلف طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

تینوں ممالک نے اگست 2026 میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملے کو تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سمیت شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی اور سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت کا اظہار کیا۔ ملاقات میں تینوں ممالک کے چیف آف اسٹاف کے ہنگامی اجلاس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حالیہ دنوں میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کے دعوے کیے گئے ہیں، جبکہ سعودی حکام کے مطابق سعودی فضائی دفاع نے متعدد میزائلوں کو راستے میں روک دیا۔

ان حملوں کے بعد مکہ مکرمہ، جدہ اور ینبع سمیت مختلف سعودی علاقوں کیلئے ہنگامی الرٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔

تاہم تینوں ممالک کے عسکری سربراہان کے اجلاس کی حتمی تاریخ اور سعودی عرب کو فراہم کی جانے والی ممکنہ عملی یا عسکری معاونت کی نوعیت ابھی واضح نہیں کی گئی۔ سعودی حکام کے مطابق اجلاس کا بنیادی مقصد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی حمایت کے طریقوں کا جائزہ لینا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *