Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگاعدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا

کے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے اوسط بنیادی ٹیرف میں کی گئی 19 فیصد کمی برقرار رکھتے ہوئے کمپنی کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کا اوسط بنیادی ٹیرف 32.37 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا، جو پہلے مقرر کیے گئے 39.97 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں 7.60 روپے کم ہے۔

یہ ٹیرف کے الیکٹرک کے مالی سال 2023-24 سے 2029-30 تک کے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف نظام کے تحت مقرر کیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق 32.37 روپے فی یونٹ کا بنیادی ٹیرف آئندہ برسوں میں مہنگائی اور شرحِ تبادلہ میں تبدیلیوں کے مطابق ایڈجسٹ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نیپرا کی جانب سے ٹیرف میں کمی کے بعد کے الیکٹرک نے اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی، تاہم ریگولیٹر نے کمپنی کی درخواست مسترد کردی اور پہلے سے طے شدہ کم ٹیرف برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ بنیادی ٹیرف میں کمی برقرار رہنے کے باوجود کراچی کے صارفین کے بجلی کے بل میں اسی تناسب سے براہِ راست کمی ضروری نہیں، کیونکہ صارفین پر دیگر ایڈجسٹمنٹس اور ملک بھر میں لاگو یکساں ٹیرف سے متعلق عوامل بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *