Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگاعدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا

27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجاب

لاہور: آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو کسی کو توڑ پھوڑ یا قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ احتجاج کرنا ہو تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے اجازت لی جائے۔ ان کے علم میں فی الحال احتجاج کی اجازت کے لیے کسی فریق کی جانب سے درخواست نہیں آئی۔

راؤ عبدالکریم نے کہا کہ پولیس کسی کے خلاف امتیازی کارروائی نہیں کرے گی اور قانون سب کے لیے یکساں ہے۔ انہوں نے پولیس کے خود احتسابی کے نظام کا بھی ذکر کیا۔

گھروں میں توڑ پھوڑ کے الزامات سے متعلق سوال پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ الزام درست نہیں، تاہم کسی شہری کو اپنے گھر میں توڑ پھوڑ کی شکایت ہو تو وہ پولیس کے شکایت سیل سے رجوع کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کے حوالے سے پولیس امن و امان برقرار رکھنے اور قانون کی پابندی یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ پنجاب حکومت نے بھی 27 ستمبر کے متوقع احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

آئی جی پنجاب کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی ایک الگ توہینِ عدالت کیس کے سلسلے میں ہوئی، جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی ایف آئی آر کے غیر واضح فونٹ پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور پنجاب بھر میں ایف آئی آرز کے لیے یکساں فونٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *