Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

حکومت کا اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد (ارشاد انصاری) وفاقی حکومت نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر توانائی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور متعلقہ حکام کو باقاعدہ فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں ایندھن کی دستیابی، درآمدی حکمتِ عملی اور عالمی منڈی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی مستحکم ہے، جہاں پیٹرول کے تقریباً 11 دن جبکہ ڈیزل کے 23 سے 24 دن کے ذخائر موجود ہیں۔ خام تیل کے بھی تقریباً 11 دن کے ذخائر دستیاب ہیں جبکہ مزید کھیپ راستے میں ہے، جس سے اپریل تک ریفائنریوں کی ضروریات پوری ہونے کی توقع ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اپریل کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی منصوبہ بندی فعال انداز میں جاری ہے اور مختلف تجارتی و حکومتی معاہدوں کے تحت بڑی مقدار میں سپلائی یقینی بنائی جا چکی ہے۔ ریفائنریوں کو مکمل استعداد کے ساتھ چلانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مقامی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور بڑھتی ہوئی درآمدی لاگت پر تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ کم لاگت والے ذرائع سے خریداری، شفاف لاجسٹکس اور موثر سپلائی چین پر زور دیا گیا۔

حکام کو ذخیرہ اندوزی کی روک تھام، بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور سپلائی چین کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور بہتر حکمت عملی کے ذریعے صورتحال کو مستحکم رکھا جا رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *