Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

گڑیاؤں کی ماں اور تہذیبوں کا سنگم

گڑیاؤں کی ماں اور تہذیبوں کا سنگم
محبت، فن اور انسانیت کا ایک یادگار لمحہ

منشاقاضی
حسبِ منشا

لاہور کی ثقافتی فضا ایک بار پھر معنویت، محبت اور فن کی لطافتوں سے مہکنے کو ہے، جب Mozart Haus ، ماڈل ٹاون،لاھور میں ایک ایسی تقریب منعقد ہوگی جو محض ایک استقبالیہ نہیں بلکہ تہذیبوں کے مابین ایک روحانی مکالمہ ثابت ہوگی۔ یہ تقریب پاکستان ۔ آسٹریا فرینڈشپ سوسائٹی کے صدر عامر رفیق اور ایگزیکٹو کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ممتاز شخصیت ڈاکٹر سینٹا سیلرکو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے، جو “ستارۂ پاکستان” اور محبت سے “مدر آف ڈولز” کے لقب سے جانی جاتی ہیں۔

یہ محفل دراصل فن اور انسان دوستی کے اس سفر کی عکاسی ہے جس میں ایک فرد اپنے جذبے، تخلیق اور خلوص کے ذریعے سرحدوں کو مٹا دیتا ہے۔ ڈاکٹر سینٹا سیلر کی شخصیت اس فلسفے کی جیتی جاگتی مثال ہے کہ فن صرف اظہار نہیں بلکہ ایک ایسا پُل ہے جو دلوں کو جوڑتا ہے، ثقافتوں کو قریب لاتا ہے اور انسانیت کے مشترکہ احساس کو بیدار کرتا ہے۔

گڑیا، جو بظاہر ایک سادہ کھلونا معلوم ہوتی ہے۔ ڈاکٹر سینٹا سیلر کے ہاتھوں میں ایک تہذیبی استعارہ بن جاتی ہے۔ یہ گڑیا دراصل معصومیت، روایت اور شناخت کی نمائندہ ہے۔ ہر گڑیا ایک کہانی سناتی ہے، ایک تہذیب کی جھلک پیش کرتی ہے، اور انسان کے اندر چھپے ہوئے بچے کو جگاتی ہے۔ یوں ڈاکٹر سینٹا سیلر کا کام محض تخلیق نہیں بلکہ ایک خاموش مکالمہ ہے جو دلوں کی زبان میں ادا ہوتا ہے۔

لاھور کی یہ شام نہ صرف ایک فرد کے اعزاز میں سجی ہوگی بلکہ یہ اس بات کا اعلان بھی ہوگی کہ فن اور محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ آسٹریا اور پاکستان کے درمیان یہ ثقافتی تعلق اس حقیقت کو مزید مستحکم کرتا ہے کہ مختلف زبانیں، رنگ اور روایات ہونے کے باوجود انسانیت کا جوہر ایک ہی ہے۔

تقریب کا انعقاد سہ پہر پانچ بجے Mozart Haus ، ماڈل ٹاون میں ہوگا، جہاں معزز مہمانانِ گرامی، دانشور، فنکار اور ثقافت سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔ یہ محفل نہ صرف ایک شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرے گی بلکہ اس امر کا اعادہ بھی کرے گی کہ جب فن خلوص سے جنم لیتا ہے تو وہ زمان و مکان کی قید سے آزاد ہو جاتا ہے۔

یہ تقریب دراصل ایک فکری دعوت ہے، یہ سوچنے کی دعوت کہ کیا ہم اپنے فن، اپنے عمل اور اپنی محبت کے ذریعے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنا سکتے ہیں؟ ڈاکٹر سینٹا سِلر کا سفر اس سوال کا خاموش مگر گہرا جواب ہے کہ جی ہاں، اگر جذبہ سچا ہو تو ایک گڑیا بھی دنیا بدل سکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *