Banner

پاکستان کی ثالثی سے مذاکرات میں پیشرفت جاری، امریکا اور ایران میں ڈیل کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے انتہائی سخت اور جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے نہ صرف ایرانی تیل پر کنٹرول حاصل کرنے بلکہ اہم تنصیبات پر آسانی سے قبضے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی تیل پر قبضہ ان کا پسندیدہ آپشن ہے، اور امریکہ باآسانی ایران کے تیل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر خارگ جزیرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم برآمدی مرکز ہے جسے امریکہ آسانی سے اپنے قبضے میں لے سکتا ہے کیونکہ وہاں مؤثر دفاع موجود نہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکرز کی تعداد، جنہیں ایران نے اجازت دی ہے، بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے، جو خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کے افزودہ یورینیم ذخائر پر قبضے کے لیے براہ راست فوجی کارروائی کے امکان پر بھی غور کر رہے ہیں۔ یہ ذخائر اصفہان اور نطنز جیسے حساس مقامات پر واقع ہیں، جنہیں حاصل کرنے کے لیے امریکی افواج کو کئی دن تک ایرانی سرزمین پر قیام کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ پس پردہ سفارتی کوششیں جاری ہیں اور ثالثوں کے ذریعے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق جلد کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے، تاہم فوجی آپشن بھی بدستور زیر غور ہے۔

پاکستان کی ثالثی سے مذاکرات میں پیشرفت جاری، امریکا اور ایران میں ڈیل کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us