Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹی

ترکیہ اور مصر کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے، اہم بیٹھک کچھ دیر بعد شروع ہوگی

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے آج اسلام آباد میں ایک اہم چار فریقی اجلاس ہو گا، جس میں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل بھی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر اہم مشاورت کی گئی۔

اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے روابط مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ پاک-ترک وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

مصر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ اعلیٰ سطح تبادلوں، تجارت، سرمایہ کاری، صحت کے شعبے میں تعاون، اور دفاعی و سلامتی کے امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے میں مصر کے کردار کو سراہا۔

اجلاس میں خطے میں امن و استحکام، تحمل اور کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔


bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *