Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

امن و مفاہمت کی پکار غبیزئی قوم کا پیغام ہے،احمدخان اچکزئی

امن و مفاہمت کی پکار غبیزئی قوم کا پیغام ہے،احمدخان اچکزئی
خونریزی کا خاتمہ اور بھائی چارے کی بحالی وقت کی پکار ہے۔قومی سربراہ
شمشوزئی اور سیگئی قبائل سے امن کی دردمندانہ اپیل کرتے ہیں۔میڈیاءٹیم
غبیزئی قوم کی جانب سے جرگہ اور ثالثی کی مخلصانہ پیشکش ہے۔غبیزئی قوم
قلعہ عبداللہ(اچکزئی ہاؤس گلستان سے)ضلع قلعہ عبداللہ کی مٹی آج اپنوں کے ہی خون سے رنگین ہے، جس پر ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ شمشوزئی اور سیگئی قبائل کے درمیان ہونے والی حالیہ جھڑپ اور قیمتی جانوں کا زیاں کسی ایک خاندان کا نہیں بلکہ پوری پشتون قوم کا نقصان ہے۔ غبیزئی قوم کے سربراہ مصلحت امن بھائی چارہ گی کے داعی محسن انسانیت پشتون بیلٹ کا فخر غبیزئی قوم کے سربراہ احمد خان اچکزئی اور ان کی مصلحتی اور میڈیاء ٹیم اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے۔جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ یہ نسلوں کی بربادی اور نفرتوں کا بیج ہوتی ہے۔ ہم دونوں معزز قبائل کے عمائدین اور نوجوانوں سے دست بستہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہتھیار پھینک کر اسلام اور پشتون روایات کے مطابق جرگہ کا راستہ اختیار کریں۔ ہماری ایک چھوٹی سی لغزش آنے والی نسلوں کو یتیمی اور دشمنی کے اندھیروں میں دھکیل سکتی ہے۔
خدارا! امن کو ایک موقع دیں، کیونکہ امن ہی میں ہماری بقاء اور علاقے کی خوشحالی چھپی ہے۔ غبیزئی قوم امن کی بحالی کے لیے ہر قسم کی ثالثی اور جانی و مالی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام مکاتبِ فکر، علماء کرام اور مخلص مشران آگے آئیں تاکہ اس آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ہمیں دشمنیاں نہیں، دوستیاں پالنی ہیں تاکہ قلعہ عبداللہ کی فضاؤں میں بارود کی بو کے بجائے امن کی خوشبو مہکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *