Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئےوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوالوزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتسیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئےوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوالوزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکت

اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، کم لاگت گھروں کی فراہمی اور روزگار کے مواقع بڑھانے سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔

وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کی ترقی سے معیشت کو استحکام ملے گا اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم ہوگا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ رہائشی و تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے قابلِ عمل حکمت عملی تیار کر کے اس پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ اس عمل میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر، صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی شامل کیا جائے۔

اجلاس میں ٹاسک فورس اور ورکنگ گروپس کی تجاویز پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی اقدامات، قانونی اصلاحات اور کم لاگت گھروں کے لیے قرضہ اسکیموں پر کام جاری ہے۔

مزید بتایا گیا کہ بینکوں کو جلد اہداف دیے جائیں گے اور مارگیج فنانس کے مکمل نظام اور ڈویلپر لیڈ فنانسنگ کے جامع ماڈل کی تیاری بھی زیر عمل ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رہائشی تعمیرات کے شعبے کے فروغ کے لیے اقدامات کو جلد حتمی شکل دے کر عملی جامہ پہنایا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، صوبائی نمائندگان اور نجی شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔

 

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *