Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیصحت کے شعبے میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑثقافت تقسیم کا ذریعہ نہیں لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا بہترین وسیلہ ہے ،راحیلہ درانیحکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہو چکی ہے اراکین بلوچستان اسمبلیخواتین کی مہارتوں کو تسلیم کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،گورنر بلوچستانامن دشمن عناصر کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیصحت کے شعبے میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑثقافت تقسیم کا ذریعہ نہیں لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا بہترین وسیلہ ہے ،راحیلہ درانیحکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہو چکی ہے اراکین بلوچستان اسمبلیخواتین کی مہارتوں کو تسلیم کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،گورنر بلوچستانامن دشمن عناصر کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

ایران کیساتھ معاہدے کا ہوجانا اب بہت مشکل ہوگیا، امریکی وزیر خارجہ نے وجہ بتادی

ایران کیساتھ معاہدے کا ہوجانا اب بہت مشکل ہوگیا، امریکی وزیر خارجہ نے وجہ بتادی
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا جلد شروع ہونے والا ہے

امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ جاری جوہری معاہدے کے کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کو بہت مشکل قرار دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ہنگری کے دورے پر وزیرِاعظم وکٹر اوربان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کی۔

ان کے بقول ایران کے ساتھ معاملات اس لیے پیچیدہ ہیں کیونکہ وہاں ہم ایسے سخت گیر شیعہ مذہبی رہنماؤں سے بات کر رہے ہیں جو ملکی فیصلے بین الاقوامی سیاست یا جغرافیائی حقائق کو مدنظر رکھ کر نہیں بلکہ مذہبی عقائد کی بنیاد پر کرتے ہیں۔

مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سفارتی کاری کے ذریعے ایران کے ساتھ ایسے معاہدے کے لیے تیار ہے جو ہمارے خدشات کو دور کرسکے تاہم اس کے بارے میں غیر ضروری خوش فہمی کا مظاہرہ نہیں کرسکتا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ماضی میں بھی حقیقی اور پائیدار معاہدے کرنا مشکل ثابت ہوا ہے اور اس بار بھی حالات اب تک بہت حوصلہ افزا نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مسقط میں ہوا جہاں فریقین نے ایک دوسرے سے براہ راست بات چیت تو نہیں کی لیکن علیحدہ علیحدہ عمانی وزیر کارجہ سے ملاقات میں اپنے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کیے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اب دوسرا جلد ہی شروع ہونے والا ہے تاہم اس سے قبل وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس مایوس کن بیان نے ایک بار پھر کئی خدشات کو جنم دیدیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *