Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہپی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئیامریکی حملوں کے بعد ایران مذاکرات پر زیادہ آمادہ ہو گیا، مارکو روبیو کا دعویٰآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 نشستوں پر پولنگ کا عمل جارینصیر آباد کے لوک گلوکار گل میر جمالی کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقاتحکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستاننقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارکوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہپی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئیامریکی حملوں کے بعد ایران مذاکرات پر زیادہ آمادہ ہو گیا، مارکو روبیو کا دعویٰآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 نشستوں پر پولنگ کا عمل جارینصیر آباد کے لوک گلوکار گل میر جمالی کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقاتحکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستاننقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتار

3 نابالغ طلبا نے 49 سالہ شخص کو پیڈوفائل قرار دیکر کو پتھر مار مار کر قتل کردیا

3 نابالغ طلبا نے 49 سالہ شخص کو پیڈوفائل قرار دیکر کو پتھر مار مار کر قتل کردیا
ان نوجوانوں کی مقتول سے ملاقات ہوئی جس میں اس نے لڑکی کا نمبر لیا تھا

برطانیہ میں تین کم عمر نوجوانوں کو ایک شخص کو لڑکی بن کر ساحل پر بلانے اور پھر تشدد کے بعد ہلاک کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ کینٹ کے ساحلی علاقے آسلے آف شیپی میں پیش آیا جہاں 49 سالہ ایلگزینڈر کیش فورڈ کو پتھروں اور بوتلوں سے مار کر قتل کیا گیا۔

عدالت میں بتایا گیا کہ دو لڑکے جن کی عمریں 15 اور 16 سال ہیں جب کہ ایک 16 سالہ لڑکی نے جعلی نام استعمال کرتے ہوئے مقتول کو ملاقات کے لیے بلایا تھا۔

لڑکی نے خود کو سیئنا نامی کم عمر لڑکی ظاہر کیا اور اسی بہانے مقتول سے رابطہ قائم کیا گیا۔ واقعے کے روز تینوں نے اسے سمندر کے کنارے سی وال کے قریب ملاقات کے لیے بلایا۔

واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا کہ مقتول پر پہلے بوتل سے وار کیا گیا جس کے بعد وہ جان بچانے کے لیے بھاگا لیکن تینوں نوجوانوں نے اس کا پیچھا کیا۔

حملے کے دوران حملہ لڑکے مقتول کو پیڈو فائل کہتے رہے جبکہ لڑکی چیختے ہوئے کہہ رہی تھی کہ میں ابھی صرف 16 سال کی ہوں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ مقتول حملے کے دوران زمین پر گر پڑا لیکن دوبارہ اٹھ کر بھاگا تاہم کچھ ہی دیر بعد لڑکوں نے دوبارہ پکڑ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس کے صرف 68 منٹ بعد ہی وہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں، جسم پر نیل، متعدد پسلیاں ٹوٹ کر پھیپھڑوں میں پیوست ہوگئی تھیں۔

استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ حملہ کسی اچانک ردعمل کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان نوجوانوں نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ مقتول پر حملہ کریں گے اور تینوں نے اس میں فعال کردار ادا کیا۔

عدالت نے تینوں کو قتل کے الزام سے بری کر دیا تاہم دو نوجوانوں کو غیر ارادی قتل کا مجرم جبکہ لڑکی پہلے ہی جرم کا اعتراف کرچکی ہے۔ سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *