Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ٹی آئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز، اچکزئی کا صاف انکارملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاریمعصوم طالبعلم کی ہلاکت پر سوالات اٹھ گئے، مولانا عبدالرحمن رفیقایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل کی سیٹ سے 6 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتارانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے، کاشف حیدریانتظام و احتساب سے ادب و مزاح تک محمد جمیل بھٹی کی ہمہ جہت شخصیتتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویزپی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کےلیے بڑے اقدامات، شہر اقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر، پہاڑی راستے بھی بندسونے کی قیمت میں مسلسل 4روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہامن و سیاسی استحکام طاقت کے زور پر نہیں لایا جاسکتا، پروفیسر حلیم صادقپی ٹی آئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز، اچکزئی کا صاف انکارملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاریمعصوم طالبعلم کی ہلاکت پر سوالات اٹھ گئے، مولانا عبدالرحمن رفیقایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل کی سیٹ سے 6 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتارانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے، کاشف حیدریانتظام و احتساب سے ادب و مزاح تک محمد جمیل بھٹی کی ہمہ جہت شخصیتتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویزپی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کےلیے بڑے اقدامات، شہر اقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر، پہاڑی راستے بھی بندسونے کی قیمت میں مسلسل 4روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہامن و سیاسی استحکام طاقت کے زور پر نہیں لایا جاسکتا، پروفیسر حلیم صادق

وزیر اعلیٰ سے ٹیوب ویل کی زمین واگزار کرانے کی اپیل

وزیر اعلیٰ سے ٹیوب ویل کی زمین واگزار کرانے کی اپیل
کلی ملک عمر خان ایئرپورٹ روڈ کے مکینوں کا اجلاس ، قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
ٹیوب ویل کی سرکاری زمین پر قائم فارم ہاؤس اور کوارٹرز کسی صورت قبول نہیں، معتبرین کلی عمر خان
کوئٹہ: کلی ملک عمر خان ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے معتبرین کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے کے بنیادی مسائل، بالخصوص پینے کے صاف پانی کی شدید قلت اور سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کلی ملک عمر خان میں عوام کو درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیا جائے اور ٹیوب ویل کی اراضی کو قبضے سے واگزار کرایا جائے۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ کلی ملک عمر خان میں پینے کا صاف پانی ناپید ہوچکا ہے اور اہل علاقہ ٹریکٹروں کے ذریعے پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مشکلات نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی بیشتر زمین پر قبضوں کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔معتبرین نے الزام عائد کیا کہ سابق ایکسین پی ایچ ای کی جانب سے ٹیوب ویل کی زمین پر فارم ہاؤس اور دو کوارٹرز قائم کیے گئے ہیں، جسے اہل علاقہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر متعدد مرتبہ جگہ خالی کرنے کے احکامات جاری کیے جانے کے باوجود مبینہ طور پر متعلقہ شخص اراضی خالی کرنے پر آمادہ نہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ وہ پرامن شہری ہیں اور کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے، تاہم اگر علاقے میں کسی شہری کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری مبینہ قبضہ کرنے والے عناصر اور ان کے بااثر سرپرستوں پر عائد ہوگی۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سرکاری اراضی واگزار، فارم ہاؤس اور دیگر تعمیرات کے معاملے کی شفاف تحقیقات اور کلی عمر خان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں شکاہ فقیر، خوشحال کاسی، حاجی صالح محمد، طاہر پانیزی، حاجی عبد الہادی، شان عالم، راز محمد، اظہار خان، سالار کاسی اور مشر اسماعیل خان سمیت دیگر معتبرین نے شرکت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *