Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چوراہوں کی تخریب، پیشہ ورانہ بھیک، مارپیٹ اور ہمارا تباہ ہوتا معاشرتی نظاملاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرارپاکستان کا عالمی بینک سے 1.7 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گےایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیانپیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگامکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، یہ سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈاربارات، سفید پوشی کا جنازہ2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب وصول، حکومت نے نیا ہدف بھی مقرر کرلیاسعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہارچوراہوں کی تخریب، پیشہ ورانہ بھیک، مارپیٹ اور ہمارا تباہ ہوتا معاشرتی نظاملاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرارپاکستان کا عالمی بینک سے 1.7 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گےایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیانپیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگامکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، یہ سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈاربارات، سفید پوشی کا جنازہ2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب وصول، حکومت نے نیا ہدف بھی مقرر کرلیاسعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار

مکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، یہ سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں، بلکہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی علامت ہے۔

مارگلہ ڈائیلاگ 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر سفارت کاری اور اندرونی استحکام کو اہمیت دیتا ہے۔ موجودہ عالمی حالات میں بڑی طاقتوں کے درمیان رقابت بڑھ رہی ہے اور عالمی اداروں کو بھی سیاسی تقسیم کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیز، بشمول بایو ٹیکنالوجی، ریاستوں کے بحرانوں سے نمٹنے کے طریقہ کار کو تبدیل کر رہی ہیں۔ پالیسی سازوں کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ ایک شعبے میں پیدا ہونے والا بحران دوسرے شعبوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پاکستان کی پرامن سفارت کاری کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع پر یقین رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ تمام فریقوں کے درمیان رابطے کے راستے کھلے رہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ضروری ہے۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کا تحفظ جاری رکھے گا اور افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *