Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چوراہوں کی تخریب، پیشہ ورانہ بھیک، مارپیٹ اور ہمارا تباہ ہوتا معاشرتی نظاملاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرارپاکستان کا عالمی بینک سے 1.7 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گےایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیانپیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگامکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، یہ سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈاربارات، سفید پوشی کا جنازہ2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب وصول، حکومت نے نیا ہدف بھی مقرر کرلیاسعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہارچوراہوں کی تخریب، پیشہ ورانہ بھیک، مارپیٹ اور ہمارا تباہ ہوتا معاشرتی نظاملاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرارپاکستان کا عالمی بینک سے 1.7 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گےایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیانپیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگامکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، یہ سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈاربارات، سفید پوشی کا جنازہ2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب وصول، حکومت نے نیا ہدف بھی مقرر کرلیاسعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار

پاکستان کا عالمی بینک سے 1.7 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے ٹیکسوں کا دائرہ وسیع کرنے، سرکاری اخراجات میں کمی اور مالیاتی نظام میں اصلاحات کے لیے عالمی بینک کے 1.7 ارب ڈالر کے کثیرالمراحلہ قرض پروگرام سے مکمل استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی بینک کی دستاویزات کے مطابق ’’پبلک ریسورسز فار انکلوسیو ڈیولپمنٹ‘‘ پروگرام سے وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں مستفید ہوں گی۔ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 700 ملین ڈالر کی منظوری دی جا چکی ہے، جس میں وفاق کے لیے 600 ملین اور سندھ کے لیے 100 ملین ڈالر شامل ہیں۔

وفاقی حکومت دسمبر 2025 میں 600 ملین ڈالر کا قرض حاصل کر چکی ہے، جبکہ عالمی بینک کی رپورٹس میں پروگرام پر عمل درآمد کی رفتار کو درمیانے درجے کا تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

پروگرام کے اگلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے لیے 200 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی جا رہی ہے، جبکہ تیسرے اور چوتھے مرحلے میں بلوچستان اور پنجاب کو بھی قرض فراہم کیا جائے گا۔

عالمی بینک کے مطابق اس قرض پروگرام کے بنیادی مقاصد میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ، سرکاری اخراجات کی ترجیحات اور کارکردگی بہتر بنانا اور مالیاتی و عوامی خدمات کے اعدادوشمار کا نظام مضبوط کرنا شامل ہے۔

قرض کی شرائط میں زرعی آمدن پر مؤثر ٹیکس عائد کرنا، جائیدادوں سے ٹیکس وصولی بہتر بنانا، زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنا اور جائیدادوں کی یکساں بنیادوں پر قیمتوں کا تعین شامل ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *