Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چوراہوں کی تخریب، پیشہ ورانہ بھیک، مارپیٹ اور ہمارا تباہ ہوتا معاشرتی نظاملاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرارپاکستان کا عالمی بینک سے 1.7 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گےایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیانپیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگامکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، یہ سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈاربارات، سفید پوشی کا جنازہ2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب وصول، حکومت نے نیا ہدف بھی مقرر کرلیاسعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہارچوراہوں کی تخریب، پیشہ ورانہ بھیک، مارپیٹ اور ہمارا تباہ ہوتا معاشرتی نظاملاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرارپاکستان کا عالمی بینک سے 1.7 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گےایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیانپیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگامکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، یہ سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈاربارات، سفید پوشی کا جنازہ2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب وصول، حکومت نے نیا ہدف بھی مقرر کرلیاسعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرار

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے طلبہ و طالبات سے مقررہ حد سے زائد فیسیں وصول کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

جسٹس خالد اسحاق نے فیسوں سے متعلق درخواستوں پر 28 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے نجی میڈیکل کالجز کی تین درخواستیں مسترد اور طلبہ کی 12 درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کا نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کا اختیار بھی برقرار رکھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ نجی میڈیکل کالجز پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط کے پابند ہیں اور مقررہ حد سے زائد فیس وصول نہیں کرسکتے۔ اضافی وصول کی گئی رقم طلبہ کو واپس کرنا یا آئندہ فیس میں ایڈجسٹ کرنا ہوگی۔

فیصلے کے مطابق میڈیکل کالجز کو فیسوں میں اضافے کا جواز اور آڈٹ شدہ مالی گوشوارے پی ایم ڈی سی کو فراہم کرنا ہوں گے۔ طلبہ کی اضافی فیسوں کی واپسی یا ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شکایات 30 ورکنگ دنوں میں نمٹانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ فیسوں سے متعلق شکایات اٹھانے پر طلبہ کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جاسکتی، جبکہ فیصلے کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *