Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چوراہوں کی تخریب، پیشہ ورانہ بھیک، مارپیٹ اور ہمارا تباہ ہوتا معاشرتی نظاملاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرارپاکستان کا عالمی بینک سے 1.7 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گےایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیانپیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگامکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، یہ سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈاربارات، سفید پوشی کا جنازہ2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب وصول، حکومت نے نیا ہدف بھی مقرر کرلیاسعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہارچوراہوں کی تخریب، پیشہ ورانہ بھیک، مارپیٹ اور ہمارا تباہ ہوتا معاشرتی نظاملاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرارپاکستان کا عالمی بینک سے 1.7 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گےایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیانپیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگامکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، یہ سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈاربارات، سفید پوشی کا جنازہ2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب وصول، حکومت نے نیا ہدف بھی مقرر کرلیاسعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار

ایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور فی الحال مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ملاقات انتہائی اچھی رہی اور ایران سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹرمپ کے مطابق قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور دیگر ممالک موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کے حامی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان ممالک کا مؤقف ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال تبدیل ہوئی تو امریکا کارروائی کے لیے تیار ہے، تاہم ان کے بقول فی الحال دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان بہت کم ہے۔

دوسری جانب قطر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم جنگ کے خاتمے یا کسی حتمی معاہدے کی باضابطہ تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *