Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استاداننوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر حملہ، وزیر داخلہ کی شدید مذمتوزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، جماعت اسلامی نے لانگ مارچ ملتان میں روک دیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیدہشت گرد بلوچستان میں امن اور بیماریوں کا خاتمہ نہیں چاہتے، بابر یوسفزئیخاموش واقعات، بلند صدائیںبیلفور اعلامیہ اور پہلی جنگِ عظیم: برطانوی سامراجی پالیسی اور عربوں سے فریبشہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استاداننوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر حملہ، وزیر داخلہ کی شدید مذمتوزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، جماعت اسلامی نے لانگ مارچ ملتان میں روک دیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیدہشت گرد بلوچستان میں امن اور بیماریوں کا خاتمہ نہیں چاہتے، بابر یوسفزئیخاموش واقعات، بلند صدائیںبیلفور اعلامیہ اور پہلی جنگِ عظیم: برطانوی سامراجی پالیسی اور عربوں سے فریب

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، جماعت اسلامی نے لانگ مارچ ملتان میں روک دیا

ملتان: وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اسلام آباد کی جانب جاری لانگ مارچ کو چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی، جس کے بعد جماعت اسلامی نے لانگ مارچ کو ملتان میں روکنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ حکومت موجودہ مشکل معاشی حالات میں کمزور اور متوسط طبقے کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف فراہم کر رہی ہے اور عوام کو جس قدر ممکن ہوا مزید ریلیف دینے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمن سے کہا کہ ان کی وطن واپسی کے بعد ملاقات کرکے پیٹرولیم لیوی اور عوامی ریلیف کے معاملے پر مزید بات چیت کی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم کی درخواست پر کہا کہ جماعت اسلامی لانگ مارچ کو ملتان میں روک رہی ہے، تاہم احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ملاقات اور مزید مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل اعلان کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ مارچ مؤخر کرنے کا فیصلہ احتجاج کے حق سے دستبرداری نہیں ہے۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر اپنے مطالبات برقرار رکھتے ہوئے آئندہ حکمت عملی کا اعلان مشاورت کے بعد کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *