Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استاداننوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر حملہ، وزیر داخلہ کی شدید مذمتوزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، جماعت اسلامی نے لانگ مارچ ملتان میں روک دیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیدہشت گرد بلوچستان میں امن اور بیماریوں کا خاتمہ نہیں چاہتے، بابر یوسفزئیخاموش واقعات، بلند صدائیںبیلفور اعلامیہ اور پہلی جنگِ عظیم: برطانوی سامراجی پالیسی اور عربوں سے فریبشہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استاداننوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر حملہ، وزیر داخلہ کی شدید مذمتوزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، جماعت اسلامی نے لانگ مارچ ملتان میں روک دیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیدہشت گرد بلوچستان میں امن اور بیماریوں کا خاتمہ نہیں چاہتے، بابر یوسفزئیخاموش واقعات، بلند صدائیںبیلفور اعلامیہ اور پہلی جنگِ عظیم: برطانوی سامراجی پالیسی اور عربوں سے فریب

بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ: بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ اور صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے محکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے ایچ آئی ایس پی سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

حکام کے مطابق مفاہمتی یادداشت کا مقصد صوبے میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام کو مزید مستحکم کرنا اور ڈی ایچ آئی ایس ٹو کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔ معاہدے کے تحت پرائمری ہیلتھ کیئر کی ڈیجیٹلائزیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، موسمیاتی تبدیلی اور صحت کے شعبے میں مقامی اختراعات کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مفاہمتی یادداشت پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور محکمہ صحت کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف اوسلو کے ساتھ تعاون بلوچستان میں جدید ڈیجیٹل ہیلتھ نظام کی تشکیل میں معاون ثابت ہوگا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے صحت کے شعبے میں مقامی اختراعات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ بین الاقوامی علمی و تکنیکی اداروں کے تعاون سے نظام صحت میں جدید اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم کے ذریعے صحت سے متعلق درست اور بروقت معلومات کی دستیابی اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلوں کو فروغ ملے گا۔ صحت کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے نگرانی، منصوبہ بندی اور عوام کو طبی خدمات کی فراہمی مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *