Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استاداننوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر حملہ، وزیر داخلہ کی شدید مذمتوزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، جماعت اسلامی نے لانگ مارچ ملتان میں روک دیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیدہشت گرد بلوچستان میں امن اور بیماریوں کا خاتمہ نہیں چاہتے، بابر یوسفزئیخاموش واقعات، بلند صدائیںبیلفور اعلامیہ اور پہلی جنگِ عظیم: برطانوی سامراجی پالیسی اور عربوں سے فریبشہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استاداننوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر حملہ، وزیر داخلہ کی شدید مذمتوزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، جماعت اسلامی نے لانگ مارچ ملتان میں روک دیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیدہشت گرد بلوچستان میں امن اور بیماریوں کا خاتمہ نہیں چاہتے، بابر یوسفزئیخاموش واقعات، بلند صدائیںبیلفور اعلامیہ اور پہلی جنگِ عظیم: برطانوی سامراجی پالیسی اور عربوں سے فریب

نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر حملہ، وزیر داخلہ کی شدید مذمت

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس بلوچستان اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سے نوشکی واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔ حکومت شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا بلوچستان کے بچوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ ہے۔ پولیو کے خلاف جنگ دراصل صوبے کے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ پولیو ورکرز اور پولیس اہلکار اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بچوں کو پولیو سمیت تمام موذی بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور انہیں پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *