Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
زیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہبلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مکمل، راحیلہ حمید درانیزیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہبلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مکمل، راحیلہ حمید درانی

ہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور مولانا محمد عارف شمشیر نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بدامنی اور لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے اور رٹِ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی، شہر کے تھانوں کی کارکردگی پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر پولیس اسٹیشنوں میں جرائم کی باقاعدہ ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی بلکہ ابتدائی رپورٹ کے نام پر سائلین کو ٹرخا دیا جاتا ہے، جو عوام کے ساتھ کھلی زیادتی اور قانون کی خلاف ورزی ہے، ڈکیتی جیسے سنگین جرم کو معمولی چوری کی واردات میں تبدیل کرنا نہ صرف مظلوم کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ افزائی اور جرائم کے اصل اعداد و شمار چھپانے کے مترادف ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ واقعے کی فوری طور پر قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار، لوٹا ہوا سامان برآمد اور ایف آئی آر کے اندراج سے گریز کرنے والے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام تھانوں کو واضح ہدایات جاری کریں کہ ہر شہری کی شکایت پر قانون کے مطابق فوری مقدمہ درج کیا جائے اور عوام کو انصاف کے حصول میں غیر ضروری رکاوٹوں سے نجات دلائی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *