Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
زیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہبلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مکمل، راحیلہ حمید درانیزیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہبلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مکمل، راحیلہ حمید درانی

مسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

مدرسہ معہد عثمان بن عفانؓ کے زیر اہتمام ختمِ قرآن کریم کی پروقار تقریب سےحضرت مولانا محمود الحسن قاسمی خطاب
مدرسہ معہد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے زیر اہتمام ختمِ قرآن کریم کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی نے قاری حسین احمد قاری رشید احمد ودیگر علماء کرام نے شرکت کی
تقریب سے مولانا محمود الحسن قاسمی خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ مسلمانوں کے موجودہ زوال اور اس کے اسباب حقیقت پوری طرح واضح ہو جاتی ہے کہ امتِ مسلمہ کا عروج و زوال براہِ راست قرآنِ کریم اور اسلامی تعلیمات کے ساتھ اس کے تعلق سے جڑا ہوا ہے۔
​قرآنِ مجید ایک مکمل نظامِ حیات اور فکر و عمل کا وہ دستور ہے جس نے امت کو دنیا کی امامت و قیادت کے منصب پر سرفراز کیا۔ جب تک مسلمانوں نے قرآنِ کریم کو اپنا عملِ زندگی اور مشعلِ راہ بنایا، وہ دنیا کی تمام طاقتوں پر غالب رہے۔ ​آج مسلمانوں کے زوال، فکری انتشار، اور سیاسی و معاشی غلامی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ قرآن کو صرف برکت، تلاوت اور ایصالِ ثواب تک محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے نظامِ عدل، سیاست، معیشت اور بیداریِ فکر کو زندگی کے عملی میدانوں سے نکال دیا گیا ہے۔ جب تک مسلمان علمی و فکری میدان میں قرآن کی سچائی کو دنیا کے سامنے پیش نہیں کریں گے کفری باطل فکری غلبہ ختم نہیں ہو سکتا۔یہود و نصاریٰ کا مقابلہ صرف اور صرف قرآنی تعلیمات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ آج مسلمان اگر زوال کا شکار ہیں تو اس کی سب سے بڑی وجہ اسلامی تعلیمات اور قرآن کریم سے دوری ہے۔موجودہ دور میں امتِ مسلمہ اور بالخصوص مسلم نوجوانوں کو جن فکری چیلنجز کا سامنا ہے الحاد، مادیت پرستی، مغرب کی فکری و ثقافتی یلغار اور اخلاقی ابہام نے فکری بنیادوں پر حملہ کر رکھا ہے۔
​خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ قرآن کریم نے دنیا کے اندر ایک عظیم فکری انقلاب برپا کیا۔ اسی قرآن نے معاشرتی انقلاب اور معاشی انقلاب برپا کیا اور انسانیت کو ظلمت سے نکال کر نور کی طرف لایا۔ قرآن مجید انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی رہنمائی کے لیے نازل ہونے والا ایک مکمل آئین اور نظامِ حیات ہے۔​ پوری قوم آج عدل وانصاف کے لیے ترس رہے ہیں قرآنی نظام بلا امتیاز رنگ و نسل انصاف قائم کرنے کا حکم دیتا ہے۔ جب عدالتوں میں قرآن کا نظامِ عدل نافذ ہو گا تو مظلوم کو بلا تاخیر انصاف ملے گا اور ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ہو گا۔تجارتی اخلاقیات پر قرآنی تعلیمات کے نفاذ سے بازاروں میں اعتماد، شفافیت اور برکت پیدا ہوتی ہے۔قرآن کا معاشی نظام سود کے مکمل خاتمے اور زکوۃ و صدقات کے نظام پر مبنی ہے۔ دولت کی منصفانہ گردش اور غربت کے خاتمے کی ضمانت دیتا ہے۔قرآن کریم حکمرانوں کو امانت داری، مشاورت اور عوام کی خدمت کا درس دیتا ہے سیاست میں قرآنی اصولوں کی پاسداری سے اقتدار ذاتی مفاد کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود کا ذریعہ بنتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *