Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچکوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچ

کوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمی

خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 30 سے زائد زخمیوں اور 7 لاشوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ پولیس لائنز مسجد پر دھماکے میں اب تک 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس لائنز کے ساتھ بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی ہے، تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔

ذوالفقار حمید نے بتایا کہ دھماکے کے بعد مسلح دہشت گردوں کے ساتھ سکیورٹی فورسز کا مقابلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا عبرتناک انجام ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو اسپتال) منتقل کیا جارہا ہے جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ 14 ایمبولینسز اور 40 سے زائد اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *