Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینی

لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز

لاہور: لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سینٹر پہنچ کر آٹو شو کا افتتاح کیا اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔

مریم نواز شریف نے آٹو موبائل انڈسٹری سے وابستہ صنعتکاروں اور ماہرین سے ملاقات کی اور قومی معیشت میں صنعت سے وابستہ افراد کے کردار کو سراہا۔ الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے نمائندوں نے گرین ٹیکسی اور وزیراعلیٰ بائیک اسکیم کو سراہا، جبکہ ٹریکٹر ساز کمپنیوں کے نمائندوں نے گرین ٹریکٹر اسکیم کو مقامی ٹریکٹر سازی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹو شو میں الیکٹرک گاڑیوں، الیکٹرک ایمبولینس، جدید کاروں، موٹر سائیکلوں اور جنریٹرز سمیت مختلف مصنوعات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سوزوکی کے بائیو گیس ماڈل کا بھی جائزہ لیا جبکہ ہونڈا، سوزوکی اور دیگر کمپنیوں کے اسٹالز پر غیر ملکی ماہرین سے گفتگو کرکے مختلف منصوبوں اور ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ایکسپو سینٹر کے چار ہالز میں جاری آٹو شو میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ منتظمین کے مطابق نمائش میں مجموعی طور پر 150 نمائش کنندگان شریک ہیں، جن میں 44 بین الاقوامی اور 43 مقامی نمائش کنندگان شامل ہیں۔

سوزوکی، کیا، جی اے سی، چیری، سازگار، بی وائی ڈی، جی ٹور، ہنڈائی اور ہونڈا سمیت معروف آٹو برانڈز نے اپنے اسٹالز قائم کیے ہیں، جہاں کاروں، موٹر سائیکلوں، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ آٹو پارٹس بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

مریم نواز شریف نے میڈ اِن پاکستان مصنوعات کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مقامی پیداوار، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کاروباری روابط بڑھانے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *