Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینی

حکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیم

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ شرح سود میں 3 فیصد کمی کی جائے تو پٹرولیم لیوی عائد کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سود کی شرح کم کرنے سے قومی خزانے کو نمایاں بچت ہوسکتی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سود میں کمی سمیت حکومت کے سامنے 6 نکات رکھے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلے مرحلے میں شرح سود کو 9 فیصد تک لایا جائے اور آئین میں سود کے خاتمے کے وعدے پر عملدرآمد کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کے پٹرولیم ریلیف پیکیج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کی اکثریت کو فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ ان کے مطابق اگر پٹرولیم لیوی کم یا ختم کی جاتی تو زیادہ لوگوں کو براہ راست ریلیف مل سکتا تھا۔

انہوں نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع، آئی پی پیز اور ری گیسیفیکیشن پلانٹس کو دی جانے والی کیپسٹی پیمنٹس پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ حکومت کو اخراجات کم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں، تاہم دیگر ممالک نے ریفائنریوں اور دیگر ذرائع سے اقدامات کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو غریب اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہیے جبکہ بڑے شعبوں سے ٹیکس وصولی یقینی بنائی جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت عوامی مطالبات کے لیے احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *