Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

دورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورہ لندن کے لیے استعمال کیے گئے پنجاب حکومت کے سرکاری طیارے کے اخراجات کی مکمل رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق مختلف حلقوں کی جانب سے سرکاری طیارے کے استعمال پر سوالات اٹھائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے ادا کردیئے۔

ذرائع کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو طیارے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے باضابطہ مراسلہ جاری کیا تھا۔

مراسلے کے مطابق مریم نواز نے 5 سے 9 ستمبر 2026 تک پنجاب حکومت کا طیارہ ذاتی غیر ملکی دورے کے لیے استعمال کیا۔ طیارے سے متعلق اخراجات کے بل جیٹ اسٹریم انٹرنیشنل اور پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کی جانب سے موصول ہوئے تھے۔

محکمے کی جانب سے وزیراعلیٰ سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا تقاضا کیا گیا تھا، جو اب مکمل طور پر ادا کردی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق رقم نیشنل بینک آف پاکستان کی ویلنشیا برانچ میں جمع کرائی گئی، جبکہ ادائیگی کے لیے بینک آف پنجاب کا چیک استعمال کیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *