Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینی

پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری و علاقائی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں حوثی حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

سجاد حیدر خان نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام پاکستان، ایران اور دیگر تمام ممالک کے مفاد میں ہے، جبکہ حوثیوں کو اپنی سرگرمیاں روکنا ہوں گی۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مکہ معاہدے پر کاربند ہے، تاہم اس کی آپریشنل تفصیلات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 13 ستمبر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی گفتگو کی تھی، جبکہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کی بھی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور خطے کے تمام ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *