Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیامولانا ہدایت الرحمان کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، یونس عزیز زہریشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لیاقت لہڑیبلوچستان ہائی کورٹ نے پی ایم اے کی صوبائی و کوئٹہ کابینہ کےخلاف درخواستیں خارج کر دیںسیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت مضر صحت ہے ، بلوچستان ہائیکورٹقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکامپشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰنبلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیامولانا ہدایت الرحمان کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، یونس عزیز زہریشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لیاقت لہڑیبلوچستان ہائی کورٹ نے پی ایم اے کی صوبائی و کوئٹہ کابینہ کےخلاف درخواستیں خارج کر دیںسیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت مضر صحت ہے ، بلوچستان ہائیکورٹقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکامپشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰنبلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑ

نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیا

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ دھمکیوں اور ذہنی دباؤ کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے حالیہ بیان میں مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا کہ ثاقب چدھڑ کی جانب سے انہیں ہراساں کیا گیا اور مبینہ طور پر ان کی نجی تصاویر اور ذاتی مواد سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ اداکارہ کے مطابق ان حالات کے باعث انہیں اپنی نجی زندگی اور عزت کے حوالے سے شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ثاقب چدھڑ ان کے گھر رشتہ لے کر آئے تھے، تاہم ان کے والد نے حتمی فیصلہ کرنے سے قبل کچھ وقت مانگا تھا۔ بعد ازاں انہیں ثاقب چدھڑ کی پہلی اہلیہ کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے، جن سے انہیں ان کی سابقہ شادی کے بارے میں علم ہوا۔

مومنہ اقبال کے مطابق تنازع کے دوران ان کے منگیتر حمزہ نے ان کا ساتھ دیا اور مشکل صورتحال میں ان سے تعاون جاری رکھا۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔ معاملے سے متعلق مختلف حلقوں کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *