Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

گنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار

گرمی کی شدت میں نمایاں کمی، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، بارش سے موسم سہانا ہوگیا

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) ضلع اوستا محمد، گنداخہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور کئی روز سے جاری شدید گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو سہانا بنا دیا، جبکہ گرمی سے پریشان شہریوں نے بارش کو خوش آئند قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق اوستا محمد، گنداخہ اور گردونواح میں اچانک تیز آندھی چلنے کے بعد بارش شروع ہوگئی،جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،بارش کے باعث فضا میں خنکی پیدا ہوگئی اور درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی۔شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش برسنے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے موسم کے خوشگوار ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا،شہریوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے گرمی کی شدت اور حبس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے تھے، تاہم بارش کے بعد موسم میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے، موسم سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شہریوں کو گرمی سے کافی حد تک ریلیف ملا ہے،دوسری جانب تیز آندھی کے باعث بعض مقامات پر معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے، جبکہ شہریوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کیا۔ بارش کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے سے بعض علاقوں میں آمدورفت بھی متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ بارش سے نہ صرف موسم خوشگوار ہوا ہے بلکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی آئی ہے۔ شہریوں نے مزید بارش کے لیے دعائیں کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بارش کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور علاقے میں موسم مزید بہتر ہوگا اور زرعی پانی کی کمی میں واضح اضافہ ہوسکتا ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *