Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلمحبوب خان خوندی انتقال کرگئے، جمعیت علمائے اسلام کا اظہار تعزیتبلوچستان میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقارچر روڈ پلازہ منصوبے کی تمام قانونی دستاویزات پیش کی جائیں، ذیشان لاشاریٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلمحبوب خان خوندی انتقال کرگئے، جمعیت علمائے اسلام کا اظہار تعزیتبلوچستان میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقارچر روڈ پلازہ منصوبے کی تمام قانونی دستاویزات پیش کی جائیں، ذیشان لاشاری

ٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمن

رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت یونیسیف ضلع گوادر میں تعلیم کے فروغ، تعلیمی معیار کی بہتری اور طلبہ کی اسکول حاضری یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں تعلیم کے شعبے میں بہتری یونیسیف اور محکمہ تعلیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو محض حاضری کے اندراج تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے طلبہ کی تعلیمی بہتری، دلچسپی اور مو¿ثر تدریس کے لیے بھی بروئے کار لائیں یہ بات انہوں نے ضلع گوادر میں تعلیمی معیار کی بہتری، طلبہ کی حاضری یقینی بنانے اور اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی لانے کے لیے یونیسیف اور محکمہ تعلیم گوادر کے اشتراک سے ڈراپ آو¿ٹ پریونشن انیشیٹو کے تحت مختلف اسکولوں کے اساتذہ میں ٹیبلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین اور دیگر متعلقہ حکام و اساتذہ نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروجیکٹ منیجر ایجوکیشن سپورٹ پروگرام یونیسیف عادل نودیزئی نے اساتذہ کو ٹیبلیٹس کے استعمال، ڈیجیٹل حاضری کے نظام اور اس کے ذریعے طلبہ کی روزانہ حاضری و تعلیمی سرگرمیوں کی مو¿ثر نگرانی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ ڈراپ آو¿ٹ پریونشن انیشیٹو کے پہلے مرحلے میں ضلع گوادر کے 79 اسکولوں میں مکمل ٹیب سسٹم فراہم کیا گیا ہے، جس میں ٹیبلیٹس، سولر سسٹم اور رجسٹرڈ ڈیجیٹل حاضری کا نظام شامل ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 16 اسکولوں میں مکمل ٹیب سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے طلبہ کی حاضری اور اسکولوں سے متعلق ڈیٹا کی بروقت نگرانی مزید مو¿ثر ہوگی انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل حاضری کے ذریعے طلبہ کی روزانہ اسکول حاضری کی نگرانی، غیر حاضر طلبہ کی بروقت نشاندہی اور والدین و متعلقہ اداروں کے تعاون سے اسکول سے باہر ہونے کے خدشے سے دوچار بچوں کی فوری معاونت ممکن ہوگی رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ اساتذہ خلوصِ نیت سے بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں اور انہیں بہتر مستقبل کے لیے تیار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا مو¿ثر استعمال تعلیمی نگرانی کے ساتھ ساتھ تدریس کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین نے اساتذہ میں ٹیبلیٹس تقسیم کیے اور انہیں ہدایت کی کہ ڈیجیٹل نظام کو مو¿ثر اور ذمہ دارانہ انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے طلبہ کی حاضری اور تعلیمی سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی یقینی بنائیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *