Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ

پاکستان کی سی فوڈ برآمدات ریکارڈ 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

پاکستان کی سی فوڈ برآمدات ریکارڈ 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد: پاکستان کی سمندری خوراک (سی فوڈ) کی برآمدات گزشتہ مالی سال کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور پہلی مرتبہ 500 ملین ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 568 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مالی سال 2023-24 میں سی فوڈ برآمدات 406 ملین ڈالر تھیں، جو 2024-25 میں بڑھ کر 489 ملین ڈالر ہوگئیں، جبکہ 2025-26 میں یہ مزید اضافے کے ساتھ 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ان کے مطابق دو سال کے دوران پاکستان کی سی فوڈ برآمدات میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال منجمد مچھلی کی برآمدات 105.1 ملین ڈالر، سکویڈ اور کٹل فش 103.7 ملین ڈالر، فش میل 83.1 ملین ڈالر، جھینگے 62.1 ملین ڈالر اور کیکڑوں کی برآمدات 36.9 ملین ڈالر رہیں۔

خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستانی سی فوڈ چین، جنوب مشرقی ایشیا، خلیجی ممالک، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا سمیت مختلف عالمی منڈیوں میں برآمد کی جا رہی ہے، جبکہ روسی مارکیٹ میں بھی پاکستانی مصنوعات کی رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روسی منڈی کے لیے 16 پاکستانی سی فوڈ پروسیسنگ پلانٹس منظور کیے جاچکے ہیں، جو برآمدات میں مزید اضافے کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔

مشیر خزانہ کے مطابق بلیو اکانومی میں پاکستان کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے جدید پروسیسنگ سہولیات، ویلیو ایڈیشن، ایکوا کلچر، کولڈ چین، عالمی معیار کے حفظانِ صحت کے تقاضوں اور نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سی فوڈ برآمدات میں مسلسل اضافہ پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری، روزگار اور ساحلی معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *