Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی میں ان کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی قیادت ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی، ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ، نے کی۔ انہوں نے مزارِ شہید پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور سربراہِ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے قومی ہیرو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔عظیم فضائی ہوا باز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے دستے نے ان کی بے مثال جرأت، فرض سے غیر متزلزل وابستگی اور راہِ وطن میں دی جانے والی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔ راشد منہاس شہید کا تابندہ کردار آج بھی پاک فضائیہ کی قابلِ فخر روایات کو روشن کیے ہوئے ہے، جہاں فرض، عزت اور قربانی کو سب سے بلند مقام حاصل ہے۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وطنِ عزیز کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ مزید برآں، اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے جرأت، پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ سطح کی جنگی تیاری اور پختہ عزم کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے۔یہ تقریب پاک فضائیہ کے ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک پُروقار موقع بھی تھی، جن کی لازوال قربانیاں نہ صرف آنے والی نسلوں کے لیے جرأت، عزم اور حب الوطنی کا مینارِ نور ہیں بلکہ قومی تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ تابندہ رہیں گی۔

ترجمان پاک فضائیہ

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *