Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

نادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہ

صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹی فکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نیرا) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے، ڈائریکٹر جنرل جناب عبدی ولی علی عبداللہ کی قیادت میں، آج نادرا کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان 2018ء سے جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانا تھا۔ یہ دورہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے منعقد ہوا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام پاکستان کے ریزیڈنٹ نمائندے جناب سیموئل رزق اور ڈپٹی ریزیڈنٹ نمائندہ محترمہ وان نگوین بھی موجود تھیں۔

چیئرمین نادرا نے وفد کا خیرمقدم کیا اور اسے پاکستان کے شناختی نظام اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے بارے میں بریفنگ دی۔ دونوں جانب سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ شناخت بنیادی قومی انفراسٹرکچر ہے جو ریاست اور شہریوں کے درمیان سماجی معاہدے کو مضبوط بناتا ہے اور شہری شمولیت، مالیاتی شمولیت اور عوامی اعتماد کے فروغ میں معاون ہے۔ دونوں ممالک کے شناختی اور رجسٹریشن نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کام کے مختلف شعبوں کی بھی نشاندہی کی گئی اور ان پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں جانب سے ترقی پذیر ممالک کے باہمی تعاون کے فروغ میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کردار کو سراہا گیا اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف، بالخصوص قانونی شناخت اور سول رجسٹریشن سے متعلق اہداف، کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *