Banner
Daily Sahafat Quetta
September 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکامنیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 خوارج ہلاک

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 21 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 3 سے 5 ستمبر کے دوران پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں کی گئیں۔

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 10 افراد کو ہلاک کیا۔ اسی ضلع کے ایک دوسرے علاقے میں مشتبہ خوارج کی نقل و حرکت کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں مزید 7 افراد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں بھی سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائیاں کیں، جہاں دو الگ جھڑپوں کے دوران مزید 4 خوارج ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ باقی موجود مسلح عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب مسلسل ہونے والے واقعات سرحد پار دہشت گردی کے خطرے کو ظاہر کرتے ہیں۔ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے اور سرحدی انتظام مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *