Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

اے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب


کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی فراہم کردہ اطلاعات پر سری لنکن اور امریکی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے منسلک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔

اے این ایف کے مطابق کراچی پورٹ پر کارروائی کے دوران ایک کنٹینر سے 200 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ افغان نیٹ ورک کے مبینہ سرغنہ احسان اللہ اور ایک مقامی سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق افغان سرغنہ سے تفتیش کے دوران کولمبو منتقل کی جانے والی منشیات سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں، جنہیں اے این ایف نے بروقت سری لنکن حکام اور امریکی ادارے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کے ساتھ شیئر کیا۔

اے این ایف کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کے دوران کولمبو پورٹ پر تولیوں میں چھپائی گئی 471 کلوگرام آئس بھی برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق کراچی اور کولمبو پورٹس سے افغان نیٹ ورک سے منسلک مجموعی طور پر 671 کلوگرام آئس ضبط کی گئی۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے بننے والی منشیات سے متاثرہ ملک ہے، جبکہ سری لنکن حکام اور امریکی ڈی ای اے نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں اے این ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مؤثر تعاون کو سراہا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی انٹیلی جنس صلاحیت اور عالمی اداروں کے ساتھ مؤثر تعاون کی عکاس ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *