Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

پی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغاز


اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے گریجویٹ انجینئر ٹرینی (GET) پلیسمنٹ پروگرام کے دوسرے کوہورٹ (فیز-II: گریجویٹس آف 2025) کے تحت ایک ماہ پر مشتمل اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ نوجوان انجینئرز کے لیے ہاؤس جاب پروگرام کی طرز پر شروع کیے گئے اس پروگرام کے تحت دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 1,400 ٹرینی انجینئرز کو تربیت دی جائے گی۔ پہلے 700 انجینئرز کی ٹریننگ یکم سے 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی جبکہ مزید 700 انجینئرز یکم سے 31 اکتوبر 2026 تک ٹریننگ حاصل کریں گے۔
پی ای سی ملک بھر میں 60 سے زائد انڈسٹریل پارٹنرز کے تعاون سے GET پلیسمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کر رہا ہے، جس کے ذریعے نئے گریجویٹ انجینئرز کو عملی تربیت اور پیشہ ورانہ تجربے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پروگرام کے تحت ٹرینی انجینئرز پانچ ماہ انڈسٹریل پارٹنرز کے ساتھ فیلڈ ٹریننگ مکمل کرتے ہیں، جس کے بعد ایک ماہ کی اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ دی جاتی ہے۔ پروگرام کے دوران ہر ٹرینی انجینئر کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔
اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور، ملتان، کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ کے آٹھ تربیتی مراکز میں ہفتے میں پانچ روز منعقد کی جا رہی ہے۔ تربیتی نصاب میں کمیونیکیشن، ایموشنل انٹیلی جنس، ایگزیکٹو پریزنس، اسٹریس مینجمنٹ، بزنس رائٹنگ، پبلک اسپیکنگ، کانفلکٹ ریزولوشن، اسٹیک ہولڈر مینجمنٹ، کریٹیکل تھنکنگ، ٹائم مینجمنٹ، انوویشن اور انجینئرنگ ایتھکس شامل ہیں۔ آخری ہفتے کے دوران ٹرینی انجینئرز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کے زیر اہتمام ایک ہفتے کے پرسنالٹی ڈویلپمنٹ سرٹیفکیٹ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔
چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ GET پلیسمنٹ پروگرام کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں سے حاصل ہونے والی تعلیم اور عملی پیشہ ورانہ تقاضوں کے درمیان موجود خلا کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرز کے لیے ہاؤس جاب ماڈل نوجوان گریجویٹس کو عملی تجربہ فراہم کرنے، ان کی ملازمت کے امکانات بہتر بنانے اور اکیڈمیا و انڈسٹری کے روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ای سی نوجوان انجینئرز کو بہتر پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنے اور پاکستان کی معاشی و تکنیکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *