Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گے6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گے

مومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرار

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کو تفتیشی رپورٹ میں فی الحال بے قصور قرار دے دیا گیا۔

سیشن عدالت لاہور میں سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کی گرفتاری درکار نہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے کی تفتیش تبدیل کرکے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے ازسرنو تحقیقات کے بعد رپورٹ مرتب کی۔

رپورٹ پیش ہونے کے بعد ثاقب چڈھر نے اپنی عبوری ضمانت واپس لے لی، جس پر عدالت نے ان کی اور اہلیہ سمیرا کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

دورانِ سماعت مومنہ اقبال اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ ان کے وکیل نے تفتیشی رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مدعیہ کو اعتماد میں لیے بغیر تفتیش تبدیل کی گئی اور مکمل تحقیقات کے بغیر ملزمان کو کلیئر کیا گیا۔

وکیل نے عدالت سے تفتیش کے عمل اور ملزمان کو بے قصور قرار دینے کے معاملے کا جائزہ لینے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں ثاقب چڈھر کے خلاف ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *