Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گے6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گے

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا اور 3 ستمبر 2026 کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ Government

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق میکنزم کی بنیاد پر نئی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 2 روپے 29 پیسے مہنگا کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 343 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 346 روپے 16 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 3 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 80 پیسے اور پائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد قیمت بالترتیب 343 روپے 87 پیسے اور 370 روپے 92 پیسے مقرر کی تھی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *