Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےنوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئے

خواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلان

لاہور: پنجاب میں خواتین کیلئے بلاسود قرض کی بڑی اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت کاروباری خواتین اور ہنرمند افراد کو آسان شرائط پر مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ نے خواتین کاروباری افراد اور ہنرمندوں کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے کی بلاسود قرض اسکیم منظور کرلی ہے۔ اس فیصلے کی منظوری بورڈ کے 137ویں اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کی۔

منظور شدہ منصوبے کے تحت خواتین ہنرمندوں اور کاروباری افراد کو 5 لاکھ روپے سے لے کر ایک کروڑ روپے تک بلاسود قرض فراہم کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ نئے کاروبار شروع کرنے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ روپے تک قرض دیا جاسکے گا، جبکہ پہلے سے قائم کاروبار کو وسعت دینے کے لیے 50 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے 50 کروڑ روپے کے ریوالونگ فنڈ کی منظوری بھی دی گئی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانا اور لوگوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔

بورڈ اجلاس میں مختلف اضلاع میں نئے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حافظ آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خانیوال اور اوکاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں صنعتی اسٹیٹس کے لیے زمین کی نشاندہی کیے جانے سے متعلق حکام نے بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں صنعتی پارک کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی غیر ضروری جائیدادوں کی نیلامی کے شیڈول کی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں مری کے ہینڈی کرافٹس ڈویلپمنٹ سینٹر سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ حکام نے ہینڈی کرافٹس سینٹر کی نیلامی اور جدید ہینڈی کرافٹس شاپ کے لیے متبادل جگہ خریدنے کی منظوری دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں صنعتکاروں اور چیمبرز آف کامرس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے صنعتی مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد صنعتی ترقی کی رفتار تیز کرنا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو سہولت دینے کے لیے بلاسود قرضوں کی اسکیمیں شروع کی جارہی ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آسان کاروبار فنانس اسکیم بھی صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری افراد کی معاونت میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *