Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےنوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئے

مہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانی

سابق وزیراعلی بلوچستان اور چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مہرگڑھ پر حالیہ ڈرون حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ مہرگڑھ ہمارا تاریخی ورثہ، قبائلی یکجہتی اور امن کا مرکز ہے۔ ریاست کی جانب سے بارہا اس مرکز کو نشانہ بنانا اور حالیہ ڈرون حملہ انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس خدشے کو تقویت دیتا ہے کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ پرامن سیاسی اور جمہوری جدوجہد کے راستے کو محدود کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔سابق وزیراعلی نے کہا کہ مہرگڑھ کسی ایک فرد کا گھر نہیں بلکہ ایک قومی، تاریخی اور قبائلی مرکز ہے۔ ایسے واقعات لوگوں میں محرومی اور نفرت کو مزید بڑھاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے ذمہ داران کو سمجھنا چاہیے کہ قومی ورثے اور لوگوں کے گھروں کی بے حرمتی کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرتی۔نواب اسلم رئیسانی نے واضح کیا کہ قومی اور قبائلی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن اور سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ان کے مطابق بلوچستان ایک تاریخی سرزمین ہے اور یہاں طاقت کے ایسے واقعات حالات کو مزید پیچیدہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کشیدگی کے بجائے امن، سیاسی مکالمے اور حالات کی بہتری کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے، جبکہ ریاست کو بھی طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور سیاسی حل کو ترجیح دینی چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *