Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمیحب میں گیس، بجلی اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، نیشنل پارٹی کا احتجاج کا اعلانپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمیحب میں گیس، بجلی اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، نیشنل پارٹی کا احتجاج کا اعلان

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف

تہران: ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے امریکا کو پہلے اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے گزرنے کے انتظامات پر مفاہمت طے پا چکی ہے، تاہم اس پر عمل درآمد امریکا کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اگر واشنگٹن دوبارہ سفارت کاری کے راستے پر آنا چاہتا ہے تو اسے ماضی کے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔ ان کے مطابق ایران آبنائے ہرمز کھولنے کے معاملے میں جلد بازی نہیں کر رہا اور اپنی دفاعی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال آبنائے ہرمز بند ہے اور کسی بھی بحری جہاز کو ایران سے رابطے اور ایرانی حکام کی اجازت و تعاون کے ساتھ ہی گزرنے کی اجازت ہوگی۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے ان دعوؤں کو بھی مسترد کیا کہ کچھ جہاز ایران سے رابطے کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں۔

ان کے مطابق ایرانی مسلح افواج آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ قطر اور پاکستان کے ساتھ ایران کے حالیہ رابطے دونوں ممالک کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کے تناظر میں ہوئے، جن میں مفاہمت کے تحت کیے گئے وعدوں پر دوبارہ عمل درآمد کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی اور بحری تجارت کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے، اس لیے اس کی صورتحال میں تبدیلی عالمی تیل کی سپلائی اور توانائی کی قیمتوں پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *