Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمیحب میں گیس، بجلی اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، نیشنل پارٹی کا احتجاج کا اعلانپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمیحب میں گیس، بجلی اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، نیشنل پارٹی کا احتجاج کا اعلان

نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقات

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر نے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کیا، جبکہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے فوری حل اور صحت، تعلیم، صفائی اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں بہتری لانے پر زور دیا۔

نواز شریف نے آزاد کشمیر کو پنجاب کی طرز پر جدت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ پہلے 100 دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ بھی شیئر کیا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے رائیونڈ میں نواز شریف سے بھی ملاقات کی، جس میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *