Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینیٹ میں پمز سانحے پر شدید بحث، ہاؤس کمیٹی بنانے کی قرارداد منظورپمز سانحے کے بعد اسلام آباد کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں اہم پیشرفت، چین کا بڑا اقدامیوم شہداء صحافت بلوچستان میڈیا فورم کا صوبہ بھر یوم سیاہبازئی قبائل کی ملکیتی اراضی پر سرکاری اسکیمات کیخلاف شدید احتجاجخورشیدِ معرفت کی خوشبوجمہوریت، فریبِ نظر اور افلاطون کی تاریخی پیش گوئیامن کے نام پر جنگپردے کے پیچھے سے زندگی کے اسٹیج تکمال کی کثرت نہیں، رزقِ حلال کی برکت اصل کامیابی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقجھنڈے، نعتیں، نعرے مگر کردار غائبسینیٹ میں پمز سانحے پر شدید بحث، ہاؤس کمیٹی بنانے کی قرارداد منظورپمز سانحے کے بعد اسلام آباد کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں اہم پیشرفت، چین کا بڑا اقدامیوم شہداء صحافت بلوچستان میڈیا فورم کا صوبہ بھر یوم سیاہبازئی قبائل کی ملکیتی اراضی پر سرکاری اسکیمات کیخلاف شدید احتجاجخورشیدِ معرفت کی خوشبوجمہوریت، فریبِ نظر اور افلاطون کی تاریخی پیش گوئیامن کے نام پر جنگپردے کے پیچھے سے زندگی کے اسٹیج تکمال کی کثرت نہیں، رزقِ حلال کی برکت اصل کامیابی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقجھنڈے، نعتیں، نعرے مگر کردار غائب

پمز سانحے کے بعد اسلام آباد کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں اہم پیشرفت، چین کا بڑا اقدام

اسلام آباد: پمز اسپتال میں پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے فائر اینڈ ریسکیو نظام کو جدید بنانے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، چین نے اسلام آباد کے لیے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیاں فراہم کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد فائر بریگیڈ کے پاس موجود بیشتر گاڑیاں پرانی ہوچکی ہیں، جبکہ آخری بڑی خریداری 2006 میں کی گئی تھی۔ دو دہائیوں بعد فائر اینڈ ریسکیو نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے چین کی جانب سے نئی گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ملنے والی فائر گاڑیوں اور متعلقہ آلات کی مجموعی مالیت 72.31 ملین چینی یوآن ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 ارب روپے بنتی ہے۔ امدادی پیکیج میں بلند عمارات میں ریسکیو آپریشن کے لیے جدید اسنارکل فائر ٹینڈر بھی شامل ہے۔

نئی فائر گاڑیوں کی مدد سے تقریباً 88 میٹر تک بلندی پر ریسکیو آپریشن کیا جاسکے گا، جبکہ اسلام آباد میں موجود فائر ٹینڈرز کی رسائی تقریباً 68 میٹر تک ہے۔ یوں نئی گاڑیوں کی شمولیت سے بلند عمارات میں آگ لگنے کی صورت میں ریسکیو کارروائی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئی فائر گاڑیاں ستمبر میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں حالیہ آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد اسپتال سمیت دارالحکومت کے فائر سیفٹی اور ریسکیو نظام پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پمز سانحے کے بعد جدید فائر اینڈ ریسکیو آلات کی ضرورت مزید شدت سے محسوس کی گئی ہے۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے فائر ڈپارٹمنٹ میں آخری بڑی گاڑیوں کی خریداری 2006 میں ہوئی تھی، تاہم اب چین کی معاونت سے نظام کو جدید بنانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2024 میں طے پانے والی پاک چین مفاہمتی یادداشت کے تحت اسلام آباد کو جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔ نئی گاڑیوں سے نہ صرف بلند عمارات میں آگ بجھانے بلکہ مختلف ہنگامی حالات میں ریسکیو آپریشنز کو بھی زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *