Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

مظفرآباد: مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 30 ووٹ حاصل کرکے آزاد جموں و کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے، جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار احمد خان نے 14 ووٹ حاصل کیے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے جمعہ کو اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسپیکر کی جانب سے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ ووٹنگ میں ایوان کے 44 ارکان نے حصہ لیا، جبکہ وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 27 ووٹ درکار تھے۔ بیرسٹر افتخار گیلانی نے مطلوبہ تعداد سے 3 ووٹ زیادہ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

بیرسٹر افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 29 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے، تاہم انہیں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار احمد خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں وہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر دوبارہ قانون ساز اسمبلی کا حصہ بنے۔

افتخار گیلانی اس سے قبل بھی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ 2011ء میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ ماضی میں وزیر تعلیم کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

وزارتِ عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیرسٹر افتخار گیلانی کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔ پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد ان کے نام پر اتفاق کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے قائدِ ایوان کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی۔

یوں بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھال لیا ہے اور وہ ریاست کے 17ویں وزیراعظم بن گئے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *