Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتجشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنیسینیٹ میں پمز سانحے پر شدید بحث، ہاؤس کمیٹی بنانے کی قرارداد منظورپمز سانحے کے بعد اسلام آباد کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں اہم پیشرفت، چین کا بڑا اقدامیوم شہداء صحافت بلوچستان میڈیا فورم کا صوبہ بھر یوم سیاہبازئی قبائل کی ملکیتی اراضی پر سرکاری اسکیمات کیخلاف شدید احتجاجخورشیدِ معرفت کی خوشبوصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتجشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنیسینیٹ میں پمز سانحے پر شدید بحث، ہاؤس کمیٹی بنانے کی قرارداد منظورپمز سانحے کے بعد اسلام آباد کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں اہم پیشرفت، چین کا بڑا اقدامیوم شہداء صحافت بلوچستان میڈیا فورم کا صوبہ بھر یوم سیاہبازئی قبائل کی ملکیتی اراضی پر سرکاری اسکیمات کیخلاف شدید احتجاجخورشیدِ معرفت کی خوشبو

کوئٹہ میں عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات

کوئٹہ میں عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان رائٹرزگلڈ (برگ) کا نعتیہ مشاعرہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پروفیسر خدائیدد گل کے گھر میلاد شریف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیاض حسن سجاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سیرت کانفرنس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🖋️۔* شیخ فرید
کوئٹہ کے اہل قلم سمیت شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے جشنِ عید میلاد النبی ُﷺ نہایت عقیدت و احترام سے منایا ۔
نورِ مجسم ، محترم و محتشم ، سرورِ کون و مکان ، شانِ دو جہان ختم المرسلین اور رحمة العالمین کی بار گاہِ رسالتِ مآب میں عقیدتوں اور محبّتوں کے نذرانے پیش کرنے کیلیے بلوچستان رائٹرز گلڈ (برگ) نے نعتیہ مشاعرے کا اہتمام برگ دارالمطالعہ میں کیا ۔
مشاعرے کی نظامت کے فرائض محترمہ فائزہ صدیقی نے ادا کئیے ۔ مشاعرے میں پروفیسر اکبر ساسولی ، محترمہ صدف غوری ، ارباب قربان ایری ، محترمہ نرگس نہاں ، محترمہ فائزہ شکیل ، جنید حیدر نے بحضور شانِ پُرنور کی میلاد کے حوالے سے خوب صورت نعتیہ کلام پیش کیا ، جبکہ معروف نعت خواں الحاج شیخ عبدالغنی چشتی اور شہزاد عالم نے نہایت خوش لحن آواز میں نعت خوانی سے سماں باندھ دیا ، ممتاز ٹی ، وی کمپیئر ، براہوی ادیب و شاعر اور محقق پروفیسر خدائیداد گل نے اپنی رہائش گاہ میں نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا ،
مشاعرے میں بلوچستان کے مقبول ترین براہوی شعراء نے بھر پور شرکت کی ، مشاعرے میں ڈاکٹر سرجن اعظم بنگلزئی اور پروفیسر حسین بخش ساجد نے طبعیت کی ناسازگی کے باوجود شرکت کی ، دیگر براہوی شعراء میں استاد صابر ندیم ، فیض بولانی ، پروفیسر یوسف رودینی ، عصمت اللہ ، رمضان قمرانی ، حیدر آتش ، پروفیسر خدائیداد گل راقم الحرف شیخ فرید ، سیّد بقاء شاہ ، ظفر بنگلزئی ، غلام علی صابر ، استاد فقیر حسین ، انور بھٹی اپنا کلام پیش کیا ،
اِ موقع پر پروفیسر خدائیداد گل نے شرکاء کے اعزاز میں پُرلطف ظہرانہ دیا ۔
فیاض حسن سجاد ویلفیئر فائونڈیشن اور ہیلپرز پبلک اسکول اینڈ کالج گرلز کیمپس کے زیر اہتمام سیر ت النبی ﷺ کانفرنس بھی جشنِ عید میلاد النبیﷺ کا حصہ تھی ، سیر ت النبی ﷺ کانفرنس میں پرفیسر شاہ محمد شامی ، پرفیسر اکبر سولی ، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ سومرو ، محمد ارسلان فیاض ، پلوشہ حنیف ، الماس میر ، نرگس نہاں و دیگر نے شرکت کی ، سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانامفتی اور محمداحمد خان نے کہا کہ آپﷺکی آمد سے جہالت ظلم نا انصافی کفر وشرک اور بت پرستی کا خاتمہ ہوا آپﷺکی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں آپﷺکی ذات سراپا رحمت و نعمت عظمی ہے آپﷺکی آمد سے کفر وشرک کا اندھیراچھٹ گیا محمدی انقلاب سے صالح معاشرہ وجود میں آیا محمد عربی ﷺسے عقیدت و محبت ایمان کی اساس ہے اور آپﷺکی بعثت نبوت سے کفروشرک کا خاتمہ ہوگیا اور ایمان کی کرنوں سے ایک نیا جہاں منور ہوا قتل وغارت گری عورتوں اور کمزورطبقات پر مظالم کا خاتمہ ہوا آپﷺکی ذات تمام جہانوں کیلئے رحمت ہے آپﷺنے دنیا کو مذہبی اور معاشرتی دستور دیاتاکہ وہ اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزار سکیںمقررین نے کہا کے آپﷺکی شریعت آخری شریعت ، آپ کی نبوت آخری نبوت ہے اور آپﷺ پر نازل ہونے والی کتاب قرآن مجید آخری کتاب ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *